کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ کے انفارمیشن افسر منیر جلبانی کے کیس میں سیكریٹری اطلاعات ندیم میمن اور ڈائریکٹر اشتہارات یوسف کابورو سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران جسٹس امجد علی سہتو نے سیكریٹری اطلاعات ندیم میمن سے سوال کیا کہ محکمہ میں کیا چل رہا ہے ہم سب جانتے ہیں، آپ کیا کر رہے ہیں؟۔ گریڈ 17 کا افسر منیر جلبانی گریڈ 19 کے ڈائریکٹر اشتہارات یوسف کابورو پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے کیا آپ نے اس معاملے کی تحقیقات کیں؟۔
جسٹس امجد علی سہتو کے سوال پر سیکریٹری ندیم میمن معزز عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔