وفاقی حکومت کا پنجاب کے اسکول بند کرنے کا اعلان

0
55

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا پنجاب کے کچھ اضلاع میں 2 ہفتوں کے لئے اسکولز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد کے اسکولز میں بھی بہار کی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور ،فیصل آباد، گجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، ملتان اور گجرات کے اسکول 15 سے 28 مارچ تک تمام اسکولز بند رہیں گے۔ پشاور اور مظفرآباد کے اسکولز بھی 15 سے 28 مارچ تک 2 ہفتوں کے لئے بند رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شففقت محمود کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریبا ًٹھیک ہیں اور صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکول بند کر سکتی ہیں۔ ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار رہے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی۔ 12 اپریل کو دوبارہ تمام فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں