نگراں حکومت، سیکورٹی اداروں نے حکومتی سسٹم کے اہم کرداروں فرنٹ مینوں کی لسٹ ملکی ائیرپورٹس حکام کو فراہم کردی

0
326

کراچی (مدثر غفور) وفاقی و صوبائی حکومتوں کی تحلیل سے قبل ہی سیکورٹی اداروں نے حکومتی ‘سسٹم’ کے اہم کرداروں اور فرنٹ مینوں کی لسٹ ملک کے تمام ائیرپورٹس پر تعینات امیگریشن حکام کو فراہم کردی۔

وزارت داخلہ کے باوثوق اجنبی کے مطابق ملک کے سیکورٹی اداروں کی طرف سے ایسا اقدام صوبائی و وفاقی وزراتوں سے منسلک اہم عہدوں پر تعینات ذمہ داران کے فرنٹ مینوں کی بیرون ملک روانگی کی اطلاعات پر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سیکورٹی اداروں کی جانب سے امیگریشن حکام کو زبانی احکامات دیتے ہوئے رات گئے لسٹیں فراہم کردی گئی ہیں۔ حساس اداروں نے مزکورہ کرداروں کے گھروں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے جبکہ ان کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں قائم ہونے والی نگراں حکومت میں سابق حکومت کے دور میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث کئی کرداروں کے بیرون ملک فرار ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں