کراچی: ایران کے تیل بردار بحری جہازوں پرقبضے کے بعد امریکا نے خطے میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور دو جنگی جہازوں کے ذریعے تین ہزار سے زیادہ امریکی فوجی بحیرہ احمر پہنچ گئے ہیں۔
امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ملاح اور میرینز نہرسویز سے گذرنے کے بعد اتوار کے روز بحیرہ احمر میں داخل ہوئے ہیں۔ یہ سیلرز اور میرینز یو ایس ایس باتعان اور یو ایس ایس کارٹر ہال جنگی جہازوں پر پہنچے اور وہ پانچویں بیڑے کو ‘کمک اور سمندری صلاحیت’ مہیا کرتے ہیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے گذشتہ دو برسوں کے دوران میں خطے میں بین الاقوامی پرچم بردار قریباً 20 مال بردار یا تیل بردار بحری جہازوں کو یا تو قبضے میں لیا ہے یا ان کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔