پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحر کا آغاز

0
105

اسلام آباد:  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مشق کی افتتاحی بریف  کراچی میں منعقد کی گئی۔ امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

امیرالبحر نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ سے بحری تجارت میں اضافہ کے ساتھ پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ بلا تعطل بحری تجارت پر منحصر معاشی ترقی میں پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

بحری مشق شمشیر بحر میں تینوں افواج اورمتعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ مشق کا مقصد ملکی بحری حکمت عملی کے نئے تصورات کی عملی جانچ اور نفاذہے۔ مشق شمشیر بحر کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں