پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، امیرحیدر خان ہوتی

0
59

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، اے این پی دورحکومت سے پہلے بھی وقفے وقفے سے اس قسم کے واقعات ہورہے تھے لیکن ان پر توجہ نہیں دی گئی۔

پشاور میں پی کے 76 کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہمیں ایسے حالات میں حکومت دی گئی کہ یہ آگ پھیل چکی تھی، آج ایک بار پھر حالات 2004 سے 2007 والے بن چکے ہیں۔ سرحد پر عوام کے آنے جانے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے لیکن لگ رہا ہے دہشتگرد باآسانی آ جارہے ہیں۔ یہ سلسلہ اگر نہیں روکا گیا تو خدانخواستہ ایک بار پھر وہی حالات بنیں گے جس کا ہم ایک بار سامنا کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ دونوں جانب دہشتگردی کرنیوالے دونوں ممالک کے دشمن ہیں۔ان مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ سیاسی ہے، ایک میز پر بیٹھ کر مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہوگا۔ افغان امن عمل اور وہاں جاری جنگ کے حوالے سے امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہوچکی ہے، افغان عوام کا درد ہمارا درد اور تکلیف ہے کیونکہ یہ درد وہاں تک محدود نہیں رہے گا۔ یہ سلسلہ اگر نہیں رکا تو سب سے پہلے پشتون خطہ اور پھر پورا ملک متاثر ہوگا۔ پاکستان کی ریاست اور حکمرانوں کو امن کا ساتھ دینا ہوگا اور اس مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوششیں کریں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں