اداکارہ ماڈل حمیرا اصغر کی لعش 6 ماہ پرانی نکلی

0
119

کراچی: اداکارہ ماڈل حمیرا اصغر کی موت 6 ماہ قبل ہوئی اور اکتوبر سے فلیٹ کا کرایہ اور بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر اپارٹمنٹ کی بجلی منقطع تھی۔

اداکارہ حمیرا اصغر نے مئی 2024 میں آخری بل جمع کرایا تھا اور چار ماہ بل کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کردی گئی۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے موبائل نمبر سے آخری کال بھی ستمبر 2024 میں ڈائل کی گئی جبکہ ستمبر 2024 کے بعد سے کوئی کال ریکارڈ موجود نہیں۔

اداکارہ کے ورثا میں والد والدہ بہن، دو بھائی شامل ہیں اور حمیرا اصغر کے اہل خانہ کل کراچی پہنچ کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں