آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز کا کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ

0
56

کراچی: آئی جی سندھ نے وزیراعظم پورٹل طرز کا کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں سینٹرلائزڈ سسٹم بنا رہے ہیں اور سب سے پہلے اپنے گھر کو سیدھا ہونا چاہیے۔ شہری صرف ایک شکایت کرے گا جو کوئی بھی دیکھ سکے گا، سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی۔ جب تک شکایت کا ازالہ نا ہو سسٹم میں انڈیکشن موجود ہوگی اور سندھ پولیس کو مکمل آئی ٹی بیس پر ہونا چاہیے۔ سب سے پہلے شعبہ تفتیش کا منظم میکنزم بنایا جائے گا۔ کیس کس مرحلے میں ہے، اگلی پیشی کب ہے پتہ ہونا چاہیے۔

آئی جی نے کہا کہ کون افسر پیشی پر گیا کون نہیں گیا سسٹم پر ہونا چاہیے، تمام معلومات سینٹرلائزڈ سسٹم پر موجود ہونے سے بہتری آئے گی۔ پہلے تفتیشی افسر کو پتہ ہوتا تو دوسرے کو پتہ نہیں ہوتا تھا۔ کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی۔ ایچ آر ایم آئی ایس سسٹم تھانوں کی سطح تک اپڈیٹ ہونا چاہیے، اپڈیٹ نا ہونے پر ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک کے خلاف ایکشن ہوگا۔ پولیس ویلفئیر کو بھی سینٹرلائزڈ سسٹم پر لارہے ہیں اور اگر پولیس اہلکار شہید ہوگیا تو ورثاء خوار نہیں ہونگے۔ جگہ جگہ جا کر درخواستیں نہیں دینا پڑیں گی اور ایک ایپلیکشن فارم بھریں گے اور ان کو فون کال آجائے گی۔ سندھ پولیس مختلف اہم پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں