لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے پیٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف جسٹس قاسم خان نے اٹارنی جنرل پاکستان سے کمیشن کے لیے نام طلب کرلیے، انہوں نے کہا کہ اگر اٹارنی جنرل کی جانب سے نام بہتر نہ ہوئے تو عدالت نام تجویز کرے گی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ اگر کسی نےسرکاری ریکارڈ چھپانے کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی، بادی النظر میں اس حمام میں سب کے کپڑے اُتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مضبوط لوگ کمیشن میں چاہیئے۔ قاسم خان نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم بہت بڑا آدمی ہے، جو حکومت بھی چلاتا ہے اوراسٹیبلشمنٹ بھی چلاتا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ چار چار مرتبہ بلانے سے بھی وزیراعظم کاپرنسپل سیکرٹری نہیں آتا،یہ وفاقی حکومت کی خراب گورننس کی انتہا ہے۔ قاسم خان نے کہا کہ حکومت نےمطمئن نہ کیا تو آرڈر میں لکھ دوں گا، یہ گڈ گورننس ہے کیا؟ حکومت کی موجودگی میں پٹرول بحران پیدا ہوا۔