کراچی: اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد نوٹ کمانے کی مشین میں پولیس سے بھی آگے نکل گئے۔ شادی و دیگر معاملات کے حل کیلئے نوٹ دو پالیسی کے تحت اشتیاق منگی پکڑے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اشتیاق منگی کی جانب سے پارٹی کو مکمل یقین دہانی کروائی جاتی تھی کہ کوئی بھی کام کیوں نہ ہو پیسے دیں باقی معاملات وہ خود سنبھال لیں گے۔ اس سلسلے میں ویڈیو لیک ہو جانے کے بعد انہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق منگی کو معطل کرنے کے ساتھ کہا ہے کہ وہ فوری طور پر حاضر ہو کر اپنی پوزیشن کلئیر کرنے کا نوٹیس جاری کردیا۔
اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے سے مبینہ طور پر یہ رپورٹس سامنے آچکی ہیں۔
یاد رہے ٹیم سرعام کا ملک کی تاریخ میں پہلی بار اسسٹنٹ کمشنر پر اسٹنگ آپریشن کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کراچی اشتیاق منگی کے رشوت لینے پر چھاپہ مارا اور اسسٹنٹ کمشنر کا کلمہ پڑھ کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے۔