رحمان ملک کا امریکی خاتون سنتھیا رچی کو پچاس ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس

0
59

اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک کا امریکی خاتون سنتھیا رچی کو پچاس ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوادیا۔ سینیٹر رحمان ملک کے وکلاء نے امریکی خاتون سنتیھیا رچی کو نوٹس بذریعہ کورئیر بھیجوا دیا، ہے۔ دوسرا نوٹس سنتیھا رچی کونجی ٹی وی چینلز پر انٹرویوز میں سینیٹر رحمان ملک کیخلاف ریپ کے بیہودہ و منگھڑت الزامات لگانے پر جاری کیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے قانونی نوٹس میں سنتھیا رچی کے لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیکر سختی سے تردید کی تھی۔

امریکی خاتون سنتھیا رچی نے نجی ٹی وی کے پروگراموں میں سینیٹر رحمان ملک پر انکی غیر موجودگی میں نازیبا اور بےبنیاد الزامات لگائے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگراموں میں امریکی خاتون نے منگھڑت، بےبنیاد اور نازیبا الزامات لگا کر سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ مجروح کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک ملک امریکی خاتون سنتھیا رچی کی بیہودہ، منگھڑت اور بےبنیاد الزامات کے جوابات اپنی توہین سمجھتا ہے اور سینیٹر رحمان ملک عدالت کے ذریعے انصاف لینا چاہتے ہیں جسکے لئے انکے وکلاء نے نوٹس جاری کئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں