پاکستان کا بھارت کے فضائی حملہ کرنےکی دھمکی پر ردعمل

0
49

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا بڑا بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ بھارت حماقت نہیں کرنا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اسکا منہ توڑدیں گے اور بھارت نے حملہ کیا تو فوری جواب دیا جائےگا۔

بھارت یہ گیڈربھپکیاں بند کرے اورامیت شاہ کا آج کا بیان غیرذمے دارانہ ہے۔ دنیا امت شاہ کے بیان کا نوٹس لے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔ بھارت معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔ امیت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انکا لداخ کے بارے میں کیا خیال ہے۔

شاہ محمودقریشی نے مذید کہا کہ بھارت  لداخ پر سرجیل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا ، لداخ کے معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے۔ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے اور بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں۔ بھارت میں معاشی حالات بگڑ چکے ہیں اور کشمیرمیں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے۔ بھارت افغانستان کے امن عمل کو سبوتاژکرنا چاہتا ہے۔ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں