اسلام آباد: ملک میں کوروناکےمریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار317 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں ایک روز میں 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں 14 سو وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں۔
ملک بھر میں 322 مریض وینٹی لیٹرپر موجود ہیں اور پاکستان میں کوروناسےاب تک 35018 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 453 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
پنجاب میں 40 ہزار 819 ،سندھ میں 39 ہزار555 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوامیں 14006، بلوچستان میں 6788 افراد میں تصدیق ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 952، اسلام آباد میں 5785 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 412 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 2172 ہوگئی ہے اور پنجاب میں سب سےزیادہ 773 اموات ہوئیں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 587 سندھ میں 679 ، بلوچستان میں58 اموات ہوئی ہے۔