وانا (شھزادین وزیر) ایڈیشنل اے سی وانا نے نائب تحصیلدار کے ہمراہ وانا بازار کی مختلف دوکانوں کا دورہ کیا۔ پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ضبط کئے اور ناقص صفائی صورت حال کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
وانا، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے نائب تحصیلدار وانا کے ہمراہ وانا بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ جس میں پھل اور سبزیوں کی دوکانوں پر آویزاں نرخنامے تسلی سے چیک کئے
اور گران فروشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ پولٹری کی دوکانوں کی نرخنامے، زائد قیمت اور ناقص صفائی صورت حال کو بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے احکامات جاری کردیئے اور موقع پر ضائع و ضبط کرلئے۔
گوشت اور قصاب کی دوکانوں کی ناقص صفائی اور زیادہ قیمت پر بیچنے والے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے مطابق کارروائی کی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اے سی وانا نے زیادہ قیمتوں کے خلاف سخت انتباہات اور ہدایات جاری کی گئیں صفائی اور حفظان صحت کے معیارات پر بھی عمل کرایا گیا۔