کراچی: عالمی ادارہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال کراچی کے آرتھوپیڈک وارڈ کی تزئین و آرائش کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب آراگ آڈیٹوریم، ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔
تقریب میں مولانا عبد الستار حفظہ اللہ، بانی عالمی ادارہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی (ٹی۔آئی)، وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے صحت کے شعبے میں کی جانے والی اس شاندار خدمت کو سراہا اور اسے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ جیسے اداروں کا حکومت کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی بہتری کے لیے کام کرنا ایک مثبت قدم ہے جو عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مقررین نے بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی اُن فلاحی خدمات کی بھی تعریف کی جو وہ تعلیم، صحت، خوراک، یتیموں کی کفالت، آفات میں امداد، اور ماحولیات جیسے شعبوں میں انجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ بیت السلام کی ٹیم شب و روز معاشرے کے کمزور۔طبقات کو سہارا دینے میں مصروفِ عمل ہے۔
تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں اور میڈیا نمائندگان کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا، اور شرکاء نے وارڈ کی تزئین و آرائش کے کام کو موقع پر جا کر بھی سراہا۔
عالمی ادارہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ شعبہ صحت سمیت دیگر فلاحی میدانوں میں اپنی خدمات جاری رکھنے کا عہد رکھتا ہے۔ڈاکٹر روتھ کے ایم فاؤ سول ہسپتال کراچی میں آرتھوپیڈک وارڈ مرحلہ دوم کی کامیاب تکمیل
کراچی: عالمی ادارہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال کراچی کے آرتھوپیڈک وارڈ کی تزئین و آرائش کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب آراگ آڈیٹوریم، ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔
تقریب میں مولانا عبد الستار حفظہ اللہ، بانی عالمی ادارہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی (ٹی۔آئی)، وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے صحت کے شعبے میں کی جانے والی اس شاندار خدمت کو سراہا اور اسے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ جیسے اداروں کا حکومت کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی بہتری کے لیے کام کرنا ایک مثبت قدم ہے جو عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مقررین نے بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی اُن فلاحی خدمات کی بھی تعریف کی جو وہ تعلیم، صحت، خوراک، یتیموں کی کفالت، آفات میں امداد، اور ماحولیات جیسے شعبوں میں انجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ بیت السلام کی ٹیم شب و روز معاشرے کے کمزور۔طبقات کو سہارا دینے میں مصروفِ عمل ہے۔
تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں اور میڈیا نمائندگان کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا، اور شرکاء نے وارڈ کی تزئین و آرائش کے کام کو موقع پر جا کر بھی سراہا۔
عالمی ادارہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ شعبہ صحت سمیت دیگر فلاحی میدانوں میں اپنی خدمات جاری رکھنے کا عہد رکھتا ہے۔