مہران انجینئرنگ فورم کا مقتول ڈاکٹر پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0
29

کراچی: مہران انجنیئرز فورم کی جانب سے چند روز قبل کندہ کوٹ شہر میں پروفیسر انجنیئر محمد اجمل ساوند کو قبائلی جھگڑے میں قتل کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شریک سول سوسائٹی نے پروفیسر اجمل ساوند کے بیمانہ قتل کے خلاف پلے کارڈز اُٹھا  رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری اور ورثہ کے ساتھ انصاف کرنے جیسے نعرے درج تھے۔

مہران انجینئرز فورم کے انجینئر ثناءاللہ سومرو، انجینئر ظہیر حسین چنہ، انجینئر جہانگیر شہزاد میمن اور انجینئر کاشف سہتو نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو قتل کرنا بند کیا جائے، مزید  انہوں کہا کہ پروفیسر انجینیئر محمد اجمل ساوند ایک باشعور اور اعلی تعلیم یافتہ اور غریبوں کا دکھ رکہنے والے انسان تھے، جنہوں نے سن 2006 میں مہران یونیورسٹی سے انجینیئرنگ کرنے کے بعد فرانس سے پی۔ایڇ۔ڈی کی اور آئی۔بی۔اے سکھر میں بطور پروفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔مہران انجینیئرز فورم نے پروفیسر انجنیئر محمد اجمل ساوند کے اس وحشیانہ قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں