اسلام آباد: چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے اسلام آباد میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں شہریار آفریدی نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
وفد میں آصف محسود، عبداللہ خان کاکڑ، باز محمد، زین اللہ اور محمد سیف اللہ شامل تھے۔