پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت برقرار

0
102

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت برقرار، وائرس سے مزید 105 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,639,82 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 312 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 710,829 ہوگئی ہے۔

اب تک سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 970 ، پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، اسلام آباد میں 64 ہزار 173، بلوچستان میں 20 ہزار 097، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 069 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 097 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 69 ہزار 811 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 229 ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں