محکمہ موسمیات کی اگلے 4 سے 5 روز ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

0
35

کراچی: ‏محکمہ موسمیات نے اگلے 4 سے 5 روز ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ‏بدھ کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ ‏مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہنے کی توقع ہے۔ ‏بدھ سے اتوار تک اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ ‏بدھ سے اتوار تک گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور ‏بدھ سے اتوار تک ایبٹ آباد، مری، پشاور، چکوال، جہلم، میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

‏بدھ سے اتوارتک بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔ ‏بدھ کی رات سے اتوار تک ڈی آئی خان، بکھر، میانوالی، فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے اور ‏بدھ سے اتوار تک سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔

‏جمعرات کی رات اورجمعہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت چمن میں آندھی اور بارش کا امکان ہے اور ‏جمعرات کی رات سے ملتان، خانیوال، ساہیوال بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کی رات اورجمعہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت چمن میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں