پی ٹی آئی رہنما آئی ایس آئی کے ڈی جی سی سے ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے

0
73

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سلمان احمد آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے۔

معروف صحافی حامد نے اپنے پروگرام میں ایک وڈیو دکھائی جس میں سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ان کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات ہوئی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات دو گھنٹے جاری رہی۔

سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو اس لئے بنا رہا ہوں کہ کیونکہ ملاقات میں ہماری بات ہوئی تھی کہ ہم نے زخم بھر نے ہیں، سول ملٹری تعلقات میں جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا ہے لیکن اب خواب ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں۔

سلمان احمد نے معروف صحافی کے پروگرام کے ذریعے ویڈیو پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ جنرل صاحب! اب لوگوں پر زیر حراست تشدد ہو رہا ہے، بے ہودہ ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، عمران خان کو چار گولیاں لگیں۔

سلمان احمد کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں یہ پلان کس نے کیا، خاموش رہنے کے بجائے سامنے آئیں اور بتائیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سلمان احمد نے کہاکہ جنرل صاحب ملاقات ختم ہوتے وقت آپ نے کہا کہ تھا کہ سلمان احمد آپ قوم کا اثاثہ ہیں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ ون ون صورتحال بنے، سلمان احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جنرل صاحب! اب کچھ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں