لاہور: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے سنا تھا اور مینار پاکستان ٹک ٹاکر حراسانی کیس میں خاتون ٹک ٹاک اسٹار نے ٹک ٹاکر کے ساتھی ‘ریمبو’ کو ہی ذمہ دار قرار دے دیا۔
زرائع کے مطابق مینار پاکستان ٹک ٹاکر حراسانی کیس کی کہانی میں نیا ٹوسٹ سامنے آگیا اور عائشہ اکرام نے بالآخر مینار پاکستان واقعے کی حقیقت بتادی۔
عائشہ اکرام نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور مینار پاکستان کے اس گیم میں اس کا منہ بولا ‘بھائی’ ریمبو شامل تھا اور پورا کھیل اسی نے رچایا۔ خاتون ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ریمبو کو اب تک دس لاکھ روپے دے چکی ہوں۔ کپڑے نوچنے اور وڈیو بنانے میں ریمبو گینگ شامل ہے۔ 14 اگست کا واقعہ ریمبو نے 13 لوگوں کیساتھ پلان کیا تھا۔
زرائع کا مزید بتانا تھا کہ ریمبو کے پاس عائشہ کی نازیبا وڈیوز ہیں اور وہ عائشہ کو بلیک میل کر رہا ہے۔ ریمبو ایک اینکر کی ٹیم کا ممبر ہے۔ کیا اس بیان سے دو بڑے اینکرز کی انویسٹی گیشن پر سوال اُٹھیں گے۔