پیپلز ورکرز یونین اسٹیل ملز کے وفد کی سینیٹر میاں رضا ربانی سے اہم ملاقات

0
186

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز سابق سی بی اے پیپلز ورکرز یونین کے چئیرمین شمشاد قریشی کی وفد ہمراہ سینیٹر میاں رضا ربانی سے اُن کے دفتر میں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں تحریک انصاف کی موجودہ مزدور دشمن حکومتی پالیسیوں، جبری برطرفیوں اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری سے متعلق تفصیلی بات چیت اور آئندہ کی حکمت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

سینیٹر رضا ربانی نے اسٹیل ملز سمیت ملک کے مختلف اداروں سے جبری نکالنے والے ملازمین سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ آج ثابت ہوچکا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو روزگار دیتی ہے اور اُن کا تحفظ بھی کرتی ہے لیکن پھر ایک حکومت مسلط کی جاتی ہے اور عوام کو بے روزگار کردیا جاتا ہے۔

اس موقع پر انفارمیشن سیکریٹری مرزا طارق اور وائس چیئرمین غفاربگھیو بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں