70سالوں میں 50 ہزار لوگ پاکستان میں داخل ہوئے اور لاپتہ ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ

0
58

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا پے کہ
70 سالوں میں 50 ہزار لوگ پاکستان میں داخل ہوئے اور لاپتہ ہوگئے، مشرق وسطیٰ کے ممالک جانے کے خواہش مند تقریباً چار ہزار پاکستانی طورخم بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں، این سی او سی اور دیگر متعلقہ اتھارٹیز سے بات کروں گا کہ ان کی واپسی میں سہولت پیدا کی جائے۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید  احمد نے بتایا کہ آن لائن ویزا سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کیا جائے گا، جعلی افغان ویزے رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، 70 سالوں میں 40 سے 50 ہزار لوگ پاکستان میں داخل ہوئے اور لاپتہ ہوگئے، ان کا کوئی ریکارڈ نہیں لیکن اب ہر غیر ملکی کو رجسٹر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں