وزیراعظم نے کےالیکٹرک کے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لے لیا، پی ٹی آئی کراچی

0
55

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنہ جاری۔

 دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک لاک ڈاؤن کے دوران بھی عوام کے معاشی قتل عام سے باز نہیں آیا بارشوں کے دوران جانوں کے نقصان کے کیس کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائیگا اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔

وزیراعظم نے کےالیکٹرک کے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیا ہے اور اپوزیشن لیڈرکو بھی بلایا ہے کل وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ کے الیکٹرک کا کرنا کیا ہے۔ وزیربجلی پانی اورنیپرامداخلت کریں کراچی آئیں اس وقت تو کلاسز بھی آن لائن ہیں۔

خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم نے پہلے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر پاور کمپنیزکو بھی پاورسپلائی کی اجازت دی جائے۔ دودن میں جوتین لوگ مرے ہیں ان کے لواحقین کا کیا ہوگا اگر عوام کو انصاف نہیں ملے گا تو احتجاج جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں