کراچی: شہر کراچی کے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ۔ ملیر کے علاقے ماڈل کالونی اور بن قاسم کے علاقے پپری، شاہ ٹاٶن، عیدوگوٹھ اور گرد و نواح میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ضلع ٹھٹھہ میں ٹڈی نے حملہ کرکے فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے اور اس سے قبل سندھ سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل تیار کھڑی فصل کو تباہ کرچکے ہیں۔