اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں محکموں اور ڈویژنزسے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
دو سال کے دوران وزارتوں محکموں میں اہم فیصلے منصوبے اصلاحات کی رپورٹ بھجوائی جائے گی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد کارکردگی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔ وزیراعظم آفس کی تمام محکموں کو 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔