ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا تمام ایجنسیز کو انتبہائی مراسلہ جاری

0
118

کراچی: ایئرپورٹ سیکوریٹی فورس نے ایئرپورٹس پر کام کرنے والے اداروں اور ان کے ملازمین کی سخت چیکنگ اور جامہ تلاشی کا عندیہ دیا ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی بھی ملازم خود تخریب کاری میں ملوث یا سہولت کاری کرسکتا ہے۔ اس سخت چیکنگ کا مظاہرہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ سعودی ایوی ایشن گاکا کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستانی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے حوالے سے دورے کر رہا ہے۔ وفد 19 سے 23 جون تک اسلام اباد ایئرپورٹ پر سیکوریٹی انتظامات کا مشاہدہ کرے گا۔

مزکورہ مراسلے اسلام اباد میں تعینات ایئرپورٹ سیکوریٹی فورس کے قائم مقام چیف سیکیورٹی افسر ندیم آصف نے روانہ کئے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ قطع نظر اس کے ملازم کس ادارے سے منسلک ہے، لاؤنج اور دیگر حساس مقامات پر تمام ملازمین کی دستی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے اسکیننگ اور دستی جامہ تلاشی لازماً کی جائے۔

مراسلے میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی ایوی ایشن ادارے ڈی آئی ٹی نے بھی ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور انہوں نے بھی ملازمین کی چیکنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ہدایت دی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین ہر وقت اپنے جسم پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کا پاس واضح طور پر آویزاں کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں