منڈی بہاؤالدین: سائبر کرائم کے بجائے اب واٹس ایپ اسٹیٹس پر بھی ایف آئی آر درج ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
وزیراعظم کے خلاف واٹس ایپ سٹیٹس لگانے پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کالعدم جماعت تحریک لبیک کے ضلعی صدر نعیم چھٹہ کے خلاف کارروائی۔
پولیس کے عرفان تارڈ انچارج صوفی سٹی چوکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر وزیراعظم اور انکے مذہب کے خلاف پوسٹ لگائی۔ نازیبا الفاظ استعمال کرکے جرم کیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق ملزم فورتھ شیڈول میں شامل ہے اور جماعت کالعدم ہوچکی ہے۔ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سوشل میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔