کینیڈا میں دہشت گردی، پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کو ٹرک کے نیچے روند ڈالا

0
290

کراچی: کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں ایک ہی خاندان کے چار پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کے قتل کا معاملہ۔ کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا چار پاکستانی نژاد شہریوں کے قتل کے واقعہ پر اظہار افسوس۔

پاکستانی ہائی کمیشن کینیڈا کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں واقعہ اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کا نتیجہ ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔۔ٹورنٹو میں پاکستانی قونصل جنرل  متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت کریں گے اور پاکستانی ہائی کمیشن غمزدہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں