وانا پولیس کے پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے علاقے میں امن قائم

0
53

وانا: ضلع جنوبی وزیرستان کے پولیس علاقے میں امن وامان کی بحالی، ملکیتی تنازعات، منشیات اور غیرقانونی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے دن رات ڈی پی او سائوتھ وزیرستان کے ہدایت کے مطابق اپنی ڈیوٹی انتہائی کھٹن حالات میں سرانجام دے رہیں ہیں۔

وانا پولیس کے پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے علاقے میں ملکیتی تنازعات و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ جس کی مثال گزشتہ روز گائوں ڈابکوٹ میں سابقہ ڈابکوٹ امن کمیٹی اور ایم پی اے نصیراللہ وزیر گروپ کے مابین تنازعہ ہے۔

گزشتہ روز وانا اعظم ورسک روڈ پر گائوں ڈابکوٹ میں شاگل پٹرول پمپ کے مقام پر دو کروپوں کو ڈی پی او خانزیب خان مہمند کی بروقت ہدایت پر مقامی پولیس فورس نے خونریزی سے بچالیا۔ جس پر علاقہ مکینوں نے ڈی پی او سائوتھ وزیرستان اور مقامی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب اگر پولیس میں بہادری اور دلیری کی بات کی جائے تو ایس آئی زبیح الله، عثمان وزیر، ایس ایچ او سیف الله، شکیل دورانی اور خالد عزیز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ جنہوں نے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہیں۔

آخر میں خوجل خیل قبیلے نے ڈی پی او سائوتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ تنازعہ کو مثبت انداز میں حل کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں