ممتاز دانشور، کہانی نویس، ماہر ریاضی اور پیپلزپارٹی کے بانی رکن سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے۔

0
26

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس عمر میں انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ تاج حیدر 8 مارچ 1942 کو کوٹہ، راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، رنچھور لائنز کراچی سے حاصل کی۔

ممتاز دانشور، کہانی نویس، ماہر ریاضی اور پیپلزپارٹی کے بانی رکن سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے۔ سمجھیں عقل و دانش، ظلم سے مزاحمت اور بھٹو دور کا ایک چراغ بجھ گیا۔ وہ جوہری سائینس اور فلسفے کے بھی ماہر تھے اور دور بھٹو میں انہوں نے پارٹی کے لیے کئی مقالے لکھے تھے۔ پی ٹی وی پر ڈراموں کی اسکرپٹنگ میں ان کا جواب نہیں تھا۔ وہ آزادی سے قبل راجستھان کے علاقے کوٹا میں پیدا ہوئے۔ ان کی عمر 83 برس تھی اور تاج حیدر بنیادی طور پر مارکسی تھے۔ 1968 میں ایک سوشلسٹ کنونشن کے بعد وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ایسے بہت کم لوگ ہیں جو موضوع پر عبور رکھتے ہوں تاج حیدر صاحب کئی موضوعات پر عبور رکھتے تھے۔

ذوالفقار علی بھٹو کے بعد وہ سیاست سے الگ ہوگئے اور پی ٹی وی کے لئے کہانیاں لکھنے رہے لیکن پھر مشرف کے خلاف بینظیر بھٹو کی تحریک کے دوران پارٹی میں واپس آئے۔ وہ فیض احمد فیض میجر اسحاق، فتحیاب علی خان، معراج محمد خان کے ‘قبیلے’ سے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں