ڈیرہ اسماعیل خان: گھریلو جھگڑے پر شوہر بیوی سیر کو بہانے چشمہ بیراج لے جاکر شوہر نے چلتی ہوئی کار سے چھلانگ لگا کر بیوی کو کار سمیت نہر میں گرا دیا۔
چیخ وپکار پر لوگوں نے خاتون کو نہر سے زندہ نکال لیا اور شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبک بیوی کی رپورٹ پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
کوٹ عیسیٰ خان تحصیل درابن کلاں کی رہائشی 33 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرا شوہر مجھے کار میں چشمہ بیراج سیر کرانے لے گیا تھا، جس نے موقع پر مجھے کار سمیت نہر میں گرا دیا اور خود چھلانگ لگا دی۔