این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پرامن احتجاج

0
106

کراچی (فرحان ہاشم کوتوال) این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت اسٹینڈ ود فلسطین کے عنوان سے پرامن احتجاج ریکارڈ کیا گیا جس میں اسرائیلی بربریت کے خلاف دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ غیر انسانی مظالم کے خلاف اکیڈمی میں احتجاج کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔ فلسطینی بچوں، بوڑھوں، خواتین اور بے دفاع مسلمانوں کے خلاف ظلم قابل مذمت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شہنیلہ زرداری نے کہا کہ اسرائیل مظالم کر رہا ہے اور اس پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے۔

ڈاکٹر حرا لودھی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں اور ہمیں ایک قوم کی طرح فلسطین کے حق میں بولنا اور کھڑا ہونا چاہیے۔

این ای ڈی یونی یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلباء، عملے اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں