کراچی: ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوز چینلز نے بھی اپنی ادارتی پالیسی میں فوری تبدیلیاں شروع کردی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے ہمدردی رکھنے والے اینکرز کا آف ائر کرنا شروع کردیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سماء نیوز نے پی ٹی آئی کے حمایتی اینکر عمران ریاض خان کو آف ائیر کردیا ہے دوسری طرف جیونیوز کی جانب سے بھی کالمسٹ تجزیہ کار ارشاد بھٹی کو آف ائیر کئے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ پبلک نیوز میں خاتون اینکر اور یوٹیوبر ملیحہ ہاشمی بھی ایسی ہی پابندی کا شکار ہوئی ہیں۔
ملکی بدلتی صورتحال میں اگر کل تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو مزید کئی نام پابندی کی زد میں آسکتے ہیں اور پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے یوٹیوبر اینکرز اور تجزیہ کار چینلز انتظامیہ کا ٹارگٹ بنیں گے۔