جامشورو: سندھ یونیورسٹی کے طالب علموں کی اپنے مطالبات کے حق کیلئے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی طلباء کا سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر صدیق کلھوڑو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاگردوں کو مکمل ٹرانسپورٹ دی جائے، اسٹوڈنٹ ہاسٹل سے پولیس کو نکالا جائے، بوائز اور گرلز ہاسٹلس میں مکمل بنیادی سہولتیں دی جائے، ہاسٹل گیٹ پر سکیورٹی گارڈز کی جانب سے جو غنڈہ گردی ہے وہ بند کی جائے اور اس عمل مین ملوٹ گارڈ کو فوری طور پے ہٹایا جائے، یونیورسٹی کی جو انرولڈ طالبہ علم ہیں ان کو ہاسٹل میں اندر جانے کی اجازت دی جائے اور لائبریری کو شام تک کلا رکھا جائے۔
احتتاجی طلباء نے کہا کہ مطالبہ فوریطور پر تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا اور اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔