وزیر تعلیم و محنت سندھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلی سطحی اجلاس

0
32

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری اسکولز احمد بخش ناریجو،  سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ ، آصف میمن، تمام ڈویژنز کے چیف انجینئرز و دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔

اجلاس میں سعید غنی نے کہا کہ جن اسکیموں کو اس سال مکمل ہونا ہے انھیں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ریپئر اور منٹینس کے کاموں کو بھی تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ افسران خود گراؤنڈ پر جاکر وزٹ کریں اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیں اور میں خود بھی دورہ کروں گا اور صورتحال کا جائزہ لوں گا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں