کراچی: مثیر وزیراعلی سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کا کہنا ہے کہ ان کے کئی وزراء دوسری جماعتوں کے رکن تھے۔ بوزدار بھی پیدائشی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھے اور یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے۔
اسلم ابڑو نے ضمیر کے مطابق کوئی رائے استعمال کی تو اس کے خلاف کاروئی نہیں ہوتی اور ان کے لوگواں نے صدر الدین کے ساتھ ہاتھ کیا ان کے خلاف کیا کاروائی کرینگے۔ انہوں نے حفیظ شیخ کے ساتھ ہاتھ کیا اور وفاقی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بالکل اشیاء خردونوش سرکاری قیمت سے ڈبل میں فروخت ہورہی ہیں۔ مگر جب تک وفاقی حکومت بجلی گیس ڈیزل کی قیمتوں کو کم نہیں کرے گی مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی۔ اگر کمشنرز قیمت بڑھادیں تو کہا جائے گا کہ یہ مافیاز کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔