مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل

0
59

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا کمزور شدت کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔

آج سے خیبر پختوں خواں پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چمک کے ساتھ ہلکی اور معتدل بارش کا امکان بلند پہاڑوں پر ہلکی برف پڑنے کا امکان ہے۔ اس نئے سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران کوہاٹ پشاور سوات مردان۔ مینگورہ مانسہرہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

 اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ممکن ساتھ تیز ہواؤں کے جھکڑ بھی چلنے کا امکان اور پنڈی اسلام آباد اٹک چکوال میانوالی کلر سیداں تلاگنگ  سرگودھا سیالکوٹ نارووال جہلم گردونواح میں ہلکی بارش اور ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ لاہور گوجرانوالہ حافظ آباد ور گردونواح میں ہلکی بارش اور چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔                                               

سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان نہیں موسم خشک رہے گا اور ملکہ کوہسار مری میں اس دوران تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ گلیات میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں