وزیر اعلی پنجاب کا بغیر پروٹوکول جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کے طوفانی دورے

0
38

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداران ایکشن۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کے بغیر پروٹوکول جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کے 24 گھنٹے مسلسل طوفانی دورے کئے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار اسلام آباد سے ملتان پہنچے، ملتان سے تونسہ شریف اور پھر ڈیرہ غازی خان گئے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار علی الصبح پھر بذریعہ سڑک ملتان واپس پہنچےاور عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا۔ سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ دونوں افسروں کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور لواحقین سے طبی سہولتوں بارے دریافت کیا۔ مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں