وویمن دیموکریٹک فرنٹ کی خواتین کا آزادی مارچ

0
37

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب کے سامنے وویمن دیموکریٹک فرنٹ کی جانب خواتین کا آزادی مارچ۔ عورت آزادی مارچ کے باعث نیشنل پریس کلب کا مرکزی گیٹ بند کر دیا گیا۔

عورت آزادی مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد شریک، اپنے حق میں نعرے بازی کی۔ خواتین نے بنیادی حقوق کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

خواتین نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور خواتین کو خاموش کروانے پر فوری نوٹس لیا جائے۔ خواتین معاشرے میں اہمیت کی حامل ہیں، بنیادی حقوق فراہم کیئے جائیں۔ عورت کو سوچنے اور معاشرے میں مزید مستحکم کرنے کی آزادی دی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں