پاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد، ترجمان پاک بحریہ

0
36

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے علاوہ امریکا، جاپان، روس اور عمان کے بحری جہازوں کی شرکت کی۔

دو طرفہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ خطے میں بحری قزاقی کے تدارک اور سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دیگر ممالک کے ساتھ یہ بحری مشقیں سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں