سائرہ سموں قتل کیس کا معاملہ، سابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن سمیت دیگر اہلکاروں پر قتل’ اقدام قتل کا مقدمہ درج

0
93

کراچی: سائرہ سموں قتل کیس میں کئی ماہ بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی، سابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر اہلکاروں پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گزشتہ سال۔4 جولائی کو گلشن حدید کے قریب مین نیشنل ہائی وے پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے کیٹی بندر کی رہائشی خاتون سائرہ سموں جاں بحق ہوئی تھیں۔

سائرہ سموں کے ورثہ نے واقع کا زمہ دار ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید اور موقع پر موجود اہلکاروں کو ٹھرایا تھا اور مذکورہ افسر سمیت دیگر اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملیر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر مقتولہ کے ورثاء نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے واقعی میں ملوث ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ تاہم اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں سابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر اہلکاروں پر دفعہ 302/324/34 کے تحت مقدمہ نمبر 85/25 درج کرلیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں