موئے موئے

0
71

ازقلم: رابعہ بی بی

No body wants my darling
Not even at my best
To heal my wound
As the night falls, I return to the same dream again
A saint standing in front of me holding a black linen,
That voice is calling me into the sea,
I have no luck, there is no salvation for me.
Nobody wants my darling, Nobody wants my pain.
On my pillow I have no peace, I have bad dreams.
Not until the last summer,Not until the end of the world.
My fate is cursed.
Moje more, moje more.
By Teya Dora

سربیا کے ایک اسکول میں قتل کیے جانے والے صرف گیارہ بچے جن کے غم میں ایک سانگ لکھا گیا جو انڈیا کی سرحد سے گزر کر پاکستان میں بھی آپہنچا اور موئے موئے ہوگیا۔ گزشتہ سال کے اوائل میں مشہور و معروف یہ میم کتنے عرصے سے ہم سب کی بصارت اور سماعتوں سے گزری۔ اسی طرح کئی اہم واقعات پیش آئے۔۔ ۔ لیکن کچھ ایسے واقعات ہوئے جو آج کئی دہائیوں کا عرصہ گزار چکے ہیں مگر صورتحال پہلے سے ابتر ہوتی چلی جارہی ہے۔
جہاں سربیا کے ایک شہر میں گیارہ بچوں کا قتل ہوتا ہے وہیں کئی دہائیوں سے شروع ہونے والے مسئلہ فلسطین میں آج کتنے ہی بچوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

پہلی جنگ عظیم سے شروع ہونے والا یہ متنازع عرب ممالک اور یہودیوں کے درمیان کئی معاہدوں کے بعد بھی کوئی راہ اختیار نہ کرپایا۔ آج پوری دنیا کے مسلمان مل کر بھی یہ مسئلہ حل نہیں کر پارہے۔ وہیں سربیا کے ایک اسکول میں قتل کیے گئے چند بچوں کے قاتل کو کچھ ہی عرصے میں منظر عام پر لایا گیا۔ دنیا پر حکومت کرنے والے علمبردار برطانیہ، امریکہ یا یہودی ایجنڈے انسانیت کا عَ علَم بلند کرنے میں اپنے آپ کو اہم سمجھتے ہیں لیکن وہیں جہاں اسلام کی طاقت نظر آنے لگتی ہے وہیں یہ متحد ہوکر محاز جنگ کرتے ہیں۔

اقبال نے کہا کہ:
بر فتد تا روش رزم درین بزم کہن
دردمندان جھان طرح نو انداختہ اند
من ازین بیش ندانم کہ کفن دزدی چند
بہر تقسیم قبور انجمنی ساختہ اند

جہاں کا دکھ درد رکھنے والوں نے نئی بنیاد ڈالی ہے تاکہ دنیا سے جنگ کی ریت کو ختم کیا جائے لیکن میں اس سے زیادہ نہیں جانتا کہ کچھ کفن چورں نے قبروں کو آپس میں بانٹنے کے لیے ایک انجمن بنالی ہے۔

اور آخر پر ہم سب موئے موئے کرتے رہ جاتے ہیں اور بس پھر سوشل میڈیا سے لیکر حقیقی زندگی تک موئے موئے ہی رہ جاتا ہے۔
افسوس صد افسوس
سوچیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں