سانحہ مچھ لواحقین کے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں، علی زیدی

0
27

کوئٹہ: وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے قتل ہونے والے کان کنوں کے لواحقین کے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں، جن پر عملدرآمد بھی ہوچکا ہے۔

ہزارہ برادری کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ  مظاہرین کا افسران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی پورا کر لیا گیا ہے جس پر افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن شہداء کمیٹی کو دے دیا گیا ہے۔ اعلیٰ سطح پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی پورا کر کے صوبائی وزیرداخلہ ضیا اللہ لانگو کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد سے جلد واقعہ کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کی فراہمی کا حکم دے دیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات ہونے سے بچا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں