سانحہ مچھ کے احتجاجی ورثا نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

0
73

کوئٹہ: ورثا نے شہدا کے تدفین کی اجازت دے دی۔
حکومتی وفد اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات میں دھرنے میں شریک شہدا کے ورثا نے تدفین کی اجازت دے دی ہے، شہدا کے لواحقین کے دیگر مطالبات پر مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں

ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ کوئٹہ روانگی کے لیے تیار ہے، مذاکرات کامیاب ہونے پر وعدے کے مطابق وزیر اعظم فوری کوئٹہ روانہ ہوں گے۔ حکومتی وفد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہزارہ برادری سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ شہدا کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں وزیر اعظم آ کر مظلوموں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں