لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نےہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز کی حمایت کے بعد لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ہزارہ برادری کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دھرنےاور احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعظم کے بیان پر مظاہرین میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے مظاہرین کی جانب سے رکاوٹیں لگا کر سڑکوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔