اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کو مستقل جج بنانے کی منظوری دیدی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جوڈیشل کمیشن کے ممبران نے دونوں ایڈیشل ججز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر کنفرمیشن کی منظوری دیدی۔