کوئٹہ: بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھالیا۔ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے وزررا سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، اراکین اسمبلی بیوروکریسی سمیت قبائیلی شخصیات نے شرکت کی۔
بلوچستان کے لئے 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔ کابینہ میں بی اے پی کے ظہور بلیدی، سردارصالح بھوتانی، سردار عبدالرحمن کھیتران شامل ہیں۔
بی اے پی کے نوابزادہ طارق مگسی، نورمحمد ڈومڑ، اکبر آسکانی، محمدخان لہڑی، سکندر عمرانی بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مری، مبین خلجی بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔ بی این پی عوامی کے اسد بلوچ، سید احسان شاہ نئی کابینہ کا حصہ ہیں۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبد الخالق ہزارہ اے این پی ,کا ایک وزیر ہوگا۔
کابینہ میں 5 مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہونگے جس کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔ بی اے پی کے رشید بلوچ، ضیاء لانگو، سردار مسعود لونی مشیر، پی ٹی آئی کے نعمت اللہ زہری اور جے ڈبلیو پی کے گہرام بگٹی بھی مشیر ہونگے۔
کابینہ میں 5 پارلیمانی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ لیلی ترین، ماہ جبین شیران، بشری رند پارلیمانی سیکرٹریز میں شامل ہیں۔ مٹھاخان طور اتمانخیل بھی پارلیمانی سیکرٹری ہیں۔