وفاقی محتسب کے سامنے انتظامیہ اسٹیل ملز کے افسران غیر حاضر

0
222

کراچی: وفاقی محتسب کے سامنے اسٹیل ٹائون و گلشن حدید میں پانی کے مسئلے خلاف وفاقی محتسب نے انتظامیہ اسٹیل ملز کے افسران کو طلب کیا لیکن انتظامیہ اسٹیل ملز کے افسران غیر حاضر رہے اور صرف انچارج بلک واٹر کو بھیج کر جھوٹا جواب جمع کروا دیا۔

وفاقی محتسب میں درخواست گزار عرفان علی، خالد شاہانی اور سید مقصود احمد شاہ پیش ہوئے جبکہ وفاقی محتسب نے انتظامیہ اسٹیل ملز کے افسران عثمان میمن، محمود شاہ اور یاسین بٹھو کو طلب کر رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق محتسب کے سامنے عثمان میمن نامی افسر 12 بجے پیش ہوا، جھوٹی میٹنگ کا بہانہ بنا کر چلا گیا اور غائب ہوگیا۔

اسٹیل ملز کے عثمان میمن نے جھوٹ کی بنیاد پر جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ہم پانی دیتے ہیں اور اس کے بعد غائب ہوگئے۔ جبکہ اسٹیل ملز کے وکیل نے کہا کہ پانی روزانہ آتا ہے جس پر درخواست گزار عرفان نے جواب میں کہا کہ آپ کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ دوسرے درخواست درخواست گزار خالد نے کہا کے پانی 5/6 لاکھ کی آبادی کو نہیں ملتا۔

وفاقی محتسب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منسٹری آف انڈسٹری کو بلوا کر پوچھ لیتے ہیں اور سی ای او اسٹیل ملز سے بھی پوچھ لیتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں