نیب نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کردی

0
19

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کو نیلامی کے لیے پیش کر دیا، جس میں سے ایک نیلام، 2 کی مشروط بولی وصول جبکہ بقیہ 3 جائیدادوں کی نیلامی مطلوبہ بولی موصول نہ ہونے پر مؤخر کر دی گئی۔

ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤں کی جائیدادوں کی نیلامی کی تقریب نیب راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نیلامی کی لیے پیش کی گئی “روبائش مارکی” مطلوبہ بولی سے 2 کروڑ روپے زائد کے ساتھ 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی، جس سے حاصل ہونے والی رقم نیب کو ٹرانسفر کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں